دیپالپور,پٹرولنگ پولیس نے دوگمشدہ سگے بھائی تلاش کرکے والدین کے حوالے کردئیے 424

دیپالپور,پٹرولنگ پولیس نے دوگمشدہ سگے بھائی تلاش کرکے والدین کے حوالے کردئیے

ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس سجادمحمد خاں ٹکا نے اوکاڑہ ڈائری کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ پٹرولنگ پولیس نے موثر گشت کے دوران ایشیافیڈمل کے قریب سے 2گمشدہ بچوں کواپنی تحویل میں لیا۔مزید تحقیق پر معلوم ہوا کہ بچے عقیل ولد عبدالستار عمر 10سال عبدالعلیم ولد عبدالستار عمر8سال کوٹ رادھاکشن کے مستقل رہائشی ہیں اور عارضی طورپر اپنے خالو کے پاس دیپالپور میں رہائش پذیر تھے۔خالو کے نارواسلوک کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں بھائی گھر سے بھاگے اور راستہ بھٹک گئے ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ پولیس اوکاڑہ کی خصوصی ہدایت پر حقیقی والدین سے رابط کرکے دونو ںمعصوم بچوں کوبخریت والدین کے حوالے کیاگیا۔حوالگی کے موقع پر والدین کی جانب سے پٹرولنگ پولیس کو شکریہ اور نیک تمناؤںکاظہارکیا گیا۔ایس پی پٹرولنگ پولیس لاہور افضل نذیر کی جانب سے ڈسٹرکٹ آفیسر وتمام پٹرولنگ ٹیم کوشاباش اور تعریفی سر ٹیفکیٹ و نقد انعام کے لئے نقشہ سفارشی بھیجنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں