دیپالپور,ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ اورجگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط 171

دیپالپور,ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ اورجگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط

دیپالپور,ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ اورجگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مابین ایم او یو پر دستخط،معاہدے کے تحت جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن شہید پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا بچوں کو بلڈ دے گی تفصیلات کے مطابق جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن اور ڈسٹرکٹ پولیس اوکاڑہ کے مابین ایم او یو پر دستخط کئے گئے ۔اس معاہدے کے مطابق جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن شہید پولیس ملازمین کے تھیلیسیمیا بچوں کو بلڈ اور دیگر سہولیات مفت فراہم کرے گی۔ اس ایم او یو پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان اور چیئرمین جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن علی جگنو نے دستخط کئے۔اس موقع پر ڈی پی او اوکاڑہ نے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس لائن میں بلڈ کیمپس منعقد کرنے کی آفر بھی کی ۔ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے ہر ایک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے جگنو ویلفیئر فاؤنڈیشن جیسی تنظیمیں معاشرے کا حسن اور محسن ہیں نوجوانان کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں