دیپالپورکوصفائی اورخوبصورتی میں دیگرشہروں کیلئےرول ماڈل بنائیں گے،اسسٹنٹ کمشنرملک راشدنعمت کھوکھر

دیپالپور،صفائی اور خوبصورتی میں دیپالپور کو دیگر شہروں کیلئے رول ماڈل بنائیں گے،معاشرے میں بہتری کیلئے میڈیا مرکزی کردار اداکرسکتا ہے،اسسٹنٹ کمشنر ملک راشدنعمت کھوکھر اسسٹنٹ کمشنر دیپالپورملک راشدنعمت کھوکھر نے اتحاد پریس کلب کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحت مند معاشرہ ہی ترقی یافتہ قوم کی بنیاد بنا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ حکومت نے سب سے پہلے توجہ اس جانب ہی دی ہے اور پورے ملک میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام جاری ہے۔انشااللہ دیپالپور میں بھی ہم اس مشن کو جاری رکھیں گے بلکہ اس شہر کوصفائی اور خوبصورتی کے حوالے سے دیگر شہروں کیلئے ایک مثال بنا دیں گے ۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں کا باہمی تعاون ملکی ترقی کیلئے انتہائی ضروری ہے جبکہ میڈیا عوامی مسائل کے حل اور معاشرے میں بہتری کیلئے کلیدی کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ صحافی دوست مسائل کی نشاندہی کریں ہم انشااللہ ان کو حل کریں گے۔

ittehad press club depalpur meeting with ac depalpur malik rashid nemat khokhar
ittehad press club depalpur meeting with assistant commisioner depalpur malik Rashid nemat khokhar

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button