depalpur okara road accident 3 children killed 903

دیپالپورکیلئے سیاہ دن،اوکاڑہ روڈ تین بچوں کی زندگیاں نگل گیا

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر سوبھارام پل کے قریب تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے رکشے کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں رکشے میں سوارچاربچے حسنین ولدشکور،فیضان ولدعمران، ریحان ولد مقصود اور عژمان ولد شکیل شدید زخمی ہوگئے جنہیں لاہور ریفر کردیا گیا ہے جبکہ ابوبکر نامی ایک بچہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر تبریز صادق مری موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو اپنی نگرانی میں ہسپتال پہنچایا.تاہم لاہور میں ریفر کئے جانیوالے دو مزید بچے حسنین ولد شکور بعمر 9 سال فیضان ولد عمران اسلم گجربھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے.یاد رہے دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی حادثات میں بہت حد تک اضافہ ہوگیا ہے جس کی ایک وجہ ٹریکٹر پر انتہائی تیز آواز میں چلنے والا میوزک بھی ہے جو ڈرائیور کو اردگرد سے بے خبر کردیتا ہے.جب ڈرائیورز کی اس جانب توجہ دلائی جاتی ہے تو جواب ملتا ہے اگر میوزک نہ ہوتو انہیں نیند آنے لگتی ہے جبکہ خود اس میوزک کی وجہ سے کئی لوگ ابدی نیند سوچکے ہیں.انتظامیہ کو اس جانب بھی روجہ دینی چاہئے.

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.