دیپالپورکی تمام شاہراہیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،عوام کو شدید مشکلات
دیپالپور کی تمام سڑکات انتہائی خستہ حالی سے دوچار ہونے کی وجہ سے عوام کو سفر میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس اہم مسئلے کی جانب نہ تو انتظامیہ توجہ دیتی ہے اور نہ ہی منتخب نمائندگان اس صورتحال میں بہتری کیلئے سنجیدہ نظر آتے ہیں ۔ یاد رہے کہ ان سڑکوں پر روزانہ بیشمار لوگ سفر کرتے ہیں جن میں سے کئی افراد روزانہ حادثات کی وجہ سے زخمی ہوتے ہیں اور سالانہ سینکڑوں اموات بھی ہوتی ہیں مگر حکام بالا کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی ۔ انجمن تاجران و سبزی منڈی کے صدور،صدر بار سیدالطاف حسین بخاری ایڈووکیٹ،صدراتحاد پریس کلب حافظ جمشید اشرف،راناعاصم خلیل خان ایڈووکیٹ،ملک محمدفاروق نوناری و دیگرعوامی و سماجی نمائندوں اور عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد ان شاہرات کی تعمیرومرمت مکمل کی جائے ۔