Rao ajmal khan on shahbaz sharif depalpur visit 608

دیپالپورکے دورہ میں میاں شہباز شریف تاریخی ترقیاتی پیکج کا اعلان کریں گے،راؤ محمد اجمل خان

دیپال پور ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماحاجی راؤ محمد اجمل خاں ایم این اے نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف 5مارچ بروزسو موار دیپال پور کے سپورٹس سٹیڈیم میں ایک بڑے عوامی جلسہ سے خطاب کریں گے جس میں وہ دیپال پور کے لئے بڑے ترقیاتی پیکجز کا اعلان کریں گے جس میں عوامی مطالبے پر دیپال پور تااوکاڑہ روڈ جو حادثات کی بہتات کے باعث قاتل روڈ کے نام سے جانا جا رہا ہے اسے ون وے کرنے کی منظوری دی جائے گی جس پر دو ارب تریسٹھ کروڑ روپے لاگت آئے گی،جبکہ دیپال پور کو ضلع کا درجہ دلوانے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا عوام سے پر زور اپیل ہے کہ وہ جلسہ کو کامیاب کروانے میں اپنا بھر پور کردار کریں اس کے علاوہ بھی دیگر اہم اور بڑے ترقیاتی منصوبہ جات کا اعلان کیا جائے گا ۔ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے بلدیہ ہال دیپال پورمیں انجمن تاجران،صحافیوں اور عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دیپال پور کی عوام اس جلسہ کو ایک تاریخی جلسہ ثابت کریں گے اور پنجاب میں تعمیرو ترقی کے شہنشاہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کا فقید المثال استقبا ل کیا جائے گا انہوں نے انجمن تاجران ،صحافیوں اور عمائدین علاقہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالہ سے اپنا بھر پور اور موثر کردار اداکریں تاکہ آنے والے وقت میں دیپال پور کی عوام کیلئے بڑے منصوبہ جات کی منظوری حاصل کی جاسکے انہو ں نے کہاکہ دیپال پور تحصیل کیلئے ریکارڈ ترقیاتی منصوبہ جات مکمل کرائے جا چکے ہیں جن میں تحصیل بھر کے مختلف علاقوں میں کارپٹڈ سڑکوں کے جال ، منی فلڈ لائٹ سپورٹس سٹیڈیم ،پارکس ،سوئی گیس کے منصوبے اور دیپال پور کیلئے گرڈ سٹیشن میں نئے فیڈرز کے قیا م ،ریسکیو 1122جیسے بڑے منصوبے شامل ہیں اس کے علاوہ گرلز ڈگری کالج کی تعمیر اپنے آخری مراحل میں ہے دیپال پور زرعی یونیورسٹی کا کیمپس مکمل ہونے کے بعد کلاسز کا اجراء کر دیا گیا ہے ایسے بڑے منصوبے صرف پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں ہی مکمل کیے جا سکتے تھے آنے والے وقت میں بھی تعمیرو ترقی کا یہ عمل جا ری رہے گا ۔ اس موقعہ پر صدر مرکزی انجمن تاجران دیپال پور حاجی شیخ محمد سلیم پراچہ نے بھی خطاب کیا اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں