اوکاڑہ ڈائری
دیپالپور کی مٹی بڑی زرخیز ہے یہاں کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں سے ہمیشہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔اس بار پاکستان کے ایک اور شاہین راؤ سعد شفیق خان نے قومی ہاکی ٹیم میں اپنی جگہ بنا کر دیپالپور کا نام بلند کیا ہے ۔
یاد رہے راؤسعد شفیق خان دیپالپور کی معروف سیاسی شخصیت سابق سٹی ناظم راؤکامران شفیق خان کے صاحبزادے ہیں راؤکامران شفیق خان خود بھی ہاکی کے دلدادہ اور بہترین کھلاڑی ہیں اور باقاعدہ اکیڈمی چلا رہے ہیں جہاں سے تربیت لے کر کئی کھلاڑی اپنی صلاحیتوں کا لوہا مختلف قومی ایونٹس میں منوا چکے ہیں ۔
پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ایشین چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کیلئے انڈیا جانیوالی پاکستانی ہاکی ٹیم کی تیاری اور تشکیل کیلئے پینتالیس کھلاڑیوں پر مشتمل قومی ہاکی تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا ہے جن میں دیپالپور سے راؤسعد شفیق خان بھی شامل ہیں ۔
