دیپالپورکے معروف ترین تعلیمی ادارے کا منفرد اعزاز،عالمی ریکارڈ بناڈالا
دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے اے آر سائنس سکول کے طلباء و طالبات نے کشمیر ڈے پر پانچ ہزار انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناکر قومی ریکارڈ قائم کردیا اور قوی امکان ہے کہ یہ ورلڈ ریکارڈ بھی بن جائے گا۔اس موقع پر جنون کری ایشن کی ٹیم بھی موجود تھی.معروف ماہر تعلیم اور اے آرسائنس سکول کے ڈائریکٹر میان محمداسلم ڈولہ اور جنون کری ایشن گروپ کے نمائندے نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ اے آر سائنس سکول کا یہ کارنامہ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حقدار ہے کیوں کہ اس سے قبل اتنی بڑی انسانی ہاتھوں کی زنجیر نہیں بنائی گئی ان کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے یہ ریکارڈ ملائشیا کے پاس تھا جہاں پر بیالیس سو بچوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی تھی اور اب ہم یہ ریکارڈ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ کوبھجوائیں گے۔اہل دیپالپور نے اس ریکارڈ پر میاں محمداسلم ڈولہ اور سکول کی دیگر انتظامیہ و بچوں کو بھرپور مبارکباد اور خراج تحسین پیش کیا ہے.اس تاریخی موقع پر علمائے کرام،صحافیوں،سماجی و سیاسی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی.