دیپالپورکے نواحی علاقہ فرید کوٹ میں بہن بھائی پراسرار طور پرجاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک شخص بیہوش ہوگیا ہے جسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والے بچوں کے نام اریبا اور فیضان تھے جن کی عمریں دس سال سے بھی کم تھیں.بچوں کی موت کی وجہ بارے متضاد اطلاعات ہیں جن مین زہریلا کھانا اور سانپ کا ڈسا جانا شامل ہے.پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ ریسکیو 1122 نے بیہوش شخص کو تحصیل ہیڈکوارٹر دیپالپور منتقل کردیا ہے.پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے.
