دیپالپوریوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد ہوں گی 55

دیپالپور,یوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد ہوں گی

دیپالپوریوم تکریم شہداء کے سلسلہ میں تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد ہوں گی، پاک فوج ،پولیس اور ریسکیو1122 کے شہدا کے مہمان خصوصی ہوں گے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیدنے سی ای او ایجوکیشن اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کو ہدایات جار ی کر دیں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری زاہد اقبال گجر یوم تکریم شہدا کی تقریبات کے لئے فوکل پرسن مقرر کر دئیے گئے ہیں.

تقریبات میں شہدا کو خراج تحسین پیش کے ساتھ ساتھ ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی ضلع کے تمام شہروں اور قصبات میں یوم تکریم شہدا کے سلسلہ میں بینرز ،فلیکسز اور سٹیمرز آویزاں کئے گئے ہیں سماجی تنظیموں تاجروں اور شہریوں کی جانب سے شہدا کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ان تنظیموں نے ضلع بھر میں لگائے گئے بینرز فلیکسز اور سٹیمرزپر شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے جان قربان کرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں