crime story in depalpur 562

دیپالپور ،تنخواہ مانگنے پر غریب گھریلو ملازمہ پر با اثر شخصیت اور اسکے غنڈوں کا وحشیانہ تشدد،اے ایس پی نوشیرواں چانڈیو نے نوٹس لے لیا

دیپالپور،تنخواہ مانگنے پر غریب گھریلو ملازمہ پر با اثر شخصیت اور اسکے غنڈوں کا وحشیانہ تشدد ، کپڑے پھاڑ ڈالے ، غریب خاتون کو نیم برہنہ کر کے گھسیٹتے رہے اے ایس پی دیپالپور نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی ،ورثاء کا شدید احتجاج ملزمان کو گرفتار کرنے کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق غریب بیوہ خاتون رضیہ بی بی دیپالپور کے با اثر شخص کے گھر یلو ملازمہ تھی جس نے اپنی دوماہ کی تنخواہ کی ادائیگی کا مطالبہ کیا تنخواہ نہ ملنے پر خاتون کام پر نہ آئی جس پر با اثر شخص اور اسکے عزیز و اقارب اور ڈیرے پر بیٹھنے والے غنڈے طیعش میں آگئے غریب خاتون رضیہ بی بی کو گھر سے بلا کر اس پر چوری کا الزام لگاتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا خاتون کے کپڑے پھاڑ ڈالے اور گلے میں کپڑا ڈال کر ڈیرے میں گھسیٹتے رہے غریب بیوہ خاتون کو واقعہ کے بارے میں پولیس و گھروالوں کو بتانے پر جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے واقعہ کی اطلاع پر اے ایس پی دیپالپور نوشیروان علی چانڈیو نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر نے کا حکم دے دیا پولیس تھانہ سٹی دیپالپور نے مقدمہ درج کر لیا تاہم ابھی تک ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ورثاء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف ، انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس ، ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی سے فوری نوٹس لینے اور با اثر ملزمان کو فوری گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں