دیپالپور ،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

دیپالپور ،تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی پانچ رکنی ڈکیت گینگ گرفتار کر لیا گیا،جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایکشن پر عوام کا ایس او ریاض بھٹی کو خراج تحسین ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور ریاض احمد بھٹی کی زیرنگرانی ایس آئی نوید نذیر کی اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈکیتیوں کے خلاف بڑی کاروائی،ڈکیتی کی نیت سے چھپے پانچ رکنی گینگ پر پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے دوافراد کو گرفتارکر لیا جبکہ تین لوگ رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت محمد ندیم ولد عبداللہ قوم مسلم شیخ محمد ندیم ولداللہ دتہ قوم مسلم شیخ کے نام سے ہوئی ہے۔گرفتار ملزمان سے 6 موٹر سائیکل 2 عدد لوڈر رکشے چھینی گئی چار لاکھ نقدی رقم ناجائز اسلحہ برآمدایس آئی نوید نذیر نے اتحاد پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے 21 مقدمات کا انکشاف کیا ہے اس گینگ کے خلاف پہلے بھی بہت سے مقدمات درج ہیں جو ملزمان فرار ہوئے ہیں جن میں جاوید ولد اللہ دتہ قوم شیخ غفور عرف غفوری ولد شریف احمد قوم مسلم شیخ نوید ولد اللہ دتہ قوم مسلم شیخ سکنہ رتہ کھنہ فرار ہیں ان کو بھی بہت جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا چھینی گئی رقم چینی رقم اور مال مسروقہ بہت جلد مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا پولیس کی اس کارروائی پر سول سوسائٹی نے تھانہ سٹی کے ایس ایچ او ریاض احمد بھٹی کو خراج تحسین پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button