diaraam truck ko hadsa 581

دیپالپور ،دیارام پل کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹکراکر ٹرک کو آگ لگ گئی

دیپالپور ،دیارام پل کے قریب بجلی کی تاروں سے ٹکراکر ٹرک کو آگ لگ گئی، متعدد بار شکایات کے باوجود واپڈا نے تاریں اونچی نہیں کیں،مقامی افراد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیارام پل پرراؤعابد رشید کے فارم کے قریب سے گزرنے والی گیارہ ہزار کے وی کی تاروں سے ٹرک ٹکرا گیا جس سے ٹرک نمبر ی FDI/110 کوآگ لگ گئی اور اس کے ٹائر اور باڈی کا کافی حصہ جل گیا تاہم ریسکیو 1122کی گاڑی کے بروقت پہنچنے سے ٹرک مکمل طور پر بھسم ہونے سے بچ گیا۔ ٹرک کے مالک اشفاق احمد اورڈرائیور زاہد محفوظ رہے انہوں نے اوکاڑہ ڈائری کو بتایا کہ وہ چنیوٹ سے بجری لے کر مرزا پور آیا اور اب واپس جاتے ہوئے اسے یہ حادثہ پیش آیا ہے مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات پہلے بھی متعدد بار ہوچکے ہیں جس سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس کی ہم نے کئی بار واپڈا کو شکایات بھی کی مگر اس کے باوجود نیا کھمبا لگا کر ان تاروں کو اونچا نہیں کیا گیا عوام نے واپڈا کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فی الفور بجلی کی ان تاروں کو اونچی سطح پر کیا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات پیش نہ آئیں۔
diaraam pul k qareeb truck ko aag lag gai

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں