A man killed in qasoor road accident 633

دیپالپور ،علم و حکمت کا درخشندہ ستارہ ڈُوب گیا،ہزاروں سوگوار

کٹ گئیں منزلیں چھٹ گئے بادل
کس قدر تھا بھاری سفر زندگی کا
دیپالپور میں شعبہ تعلیم اور شعبہ حکمت میں ایک اپنام مقام رکھنے والی معروف شخصیت غلام رسول قادری طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے ہیں انہوں نے طویل عرصہ تک بطوراستاد خدمات سرانجام دیں اور دیپالپور میں ہزاروں طلبہ و طالبات ان کے شاگردوں میں شمار ہوتے ہیں۔ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے اپنی رہائشگاہ پپلی چوک میں اپنا مطب بنالیا اور اللہ نے انہیں اس شعبہ میں بہت عزت و شہرت سے نوازا ۔اللہ نے ان کے ہاتھ میں بہت شفا رکھی تھی اور لوگ بہت دور دور سے علاج کیلئے ان کے پاس آتے تھے۔ان کی عمر تقریباََ اسی سال بتائی جارہی ہے۔آپ کافی عرصہ سے علیل تھے اور آج صبح خالق حقیقی سے جاملے اناللہ وانا الیہ راجعون .نماز جنازہ بارے جلد ہی یہاں پر اپ ڈیٹ کردیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں