okara economy news 654

دیپالپور ،پاکستان کسان بورڈ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ سے ملاقات

دیپالپور،پاکستان کسان بورڈ کے ضلعی صدر چوہدری عرفان بھنڈار ی کی قیادت میں کسانوں کے وفد نے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹرارشاد احمد سے ملاقات کی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی بھی موجود تھے اس موقع پر ضلعی افسران سے کسان بورڈ کے وفد نے اپنے مسائل کے حوالے سے بات چیت کی ضلعی صدر چوہدری عرفان بھنڈاری نے کہا کہ کسانو ں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مارکیٹ میں جعلی بیج اور جعلی زرعی ادویات کی بھر مار ہے جس باعث کسان اپنی جمع پونجی لٹا رہے ہیں منڈیوں میں فصلوں کے مناسب ریٹ نہ ہونے کی وجہ سے کسان روز بروز کسمپرسی کی جانب بڑھ رہا ہے گنے کی فصل کا ریٹ حکومت نے 180روپے فی من کے حساب سے شوگر ملز مالکان کو قیمت خرید کا نوٹیفیکیشن جاری کیا ہوا ہے مگر حکومت پنجاب اپنے جاری کئے گئیے نوٹیفیکیشن پرعملد رآمد کرانے میں بھی ناکام ہے اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا کہ حکومت کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروؤے کار لا رہی ہے اور کسانوں کے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا آئندہ ٹاسک فورس اجلاس میں کسانوں کی شکایات کے حل کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں جعلی کھاد بیج اور زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اس حوالے ڈی پی او حسن اسد علوی نے کہا کہ ایسا گھناؤنا عمل کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ان کے خلاف فوجداری مقدمات کا اندراج کیا جائے گا وفد میں صوبائی رہنماء خالدپرویز،مظہر عباس چوہدری ، صدر سلیمانکی غلام احمد چوہان اور اشتیاق احمد جٹ بھی موجود تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں