دیپالپور آرٹس کونسل کاڈاکٹرعبدالقدیرخان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس،کالم نگار قاسم علی کو لائف ٹائم ممبرشپ دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی یاد میں تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا۔اس میں میاں محمداسلم ڈولہ،چوہدری وسیم علی کبیر،مختار احمد ڈولہ ،ایڈووکیٹ نور احمد اعوان ،مجید احسن،طاہربلال شاہ ودیگرنے اپنی گفتگو میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر صدر دیپالپور آرٹس کونسل صفدر حسین کلیم نے کالم نگار و چیف ایگزیکٹو اوکاڑہ ڈائری بھائی قاسم علی کو دیپالپور آرٹس کونسل کی لائف ٹائم ممبر شپ دینے کا فیصلہ بھی کیا۔
