دیپالپور آرٹس کونسل کے زیراہتمام تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا،میاں اللہ دتہ نسیم اور لالہ غلام فریدخان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور آرٹس کونسل کے زیراہتمام ایک تعزیتی ریفرنس منعقد کیا گیا جس میں حال ہی میں انتقال کرنیوالی دو معروف شخصیات میاں اللہ دتہ نسیم سلیمی مصنف تاریخ دیپالپور اور قومی فٹ بالر لالہ غلام فرید خان کی خدمات اور ان کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ محفل کے مہمانان صدر بارخصوصی سید الطاف حسین بخاری،سابق صدر بار میاں سجاد حسین وٹو،سیکرٹری بار میاں عدنان سرور وٹو،معروف سکالر پروفیسر ڈاکر امجد وحید ڈولہ،معروف قانون دان میاں شریف ظفرجوئیہ،سینئر وکیل میاں امجدوٹو،میاں محمداسلم بودلہ سمیت معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی اور دیپالپور آرٹس کونسل کے صدر میان صفدر کلیم ڈولہ اور جنرل سیکرٹری میاں مختار احمد ڈولہ و دیگر عہدیداران کو اس خوبصورت پروگرام کے انعقاد اور میاں اللہ دتہ نسیم اورلالہ غلام فرید خان جیسی نابغہ روزگارہستیوں کی خدمات کو یاد کرنے پر خوب سراہا ۔ آخر میں مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی ۔
