depalpur arts council nwes 555

دیپالپور آرٹس کونسل کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری،ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے حلف لیا

دیپالپور آرٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی معروف سکالر پروفیسرڈاکٹرامجدوحید ڈولہ نے نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ یادرہے 75سال سے دیپالپور میں سرگرم عمل دیپالپور آرٹس کونسل گزشتہ کچھ عرصہ سے گروپ بندی کا شکار تھی مگر اب تمام گروپس پھر سے دیپالپور آٹس کونسل کے پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے ہیں اور چند روز پہلے ہونیوالے انتخابات میں میاں صفدرحسین کلیم ڈولہ کواتفاق رائے سے صدر منتخب کرلیا گیا ہے جبکہ میاں مختار احمدڈولہ جنرل سیکرٹری،میاں اسلم بودلہ نائب صدر،شیخ فیاض پراچہ جوائنٹ سیکرٹری،شیخ اختررضا فنانس سیکرٹری اور میاں سجاد وٹوچیئرمین مجلس عاملہ منتخب ہوگئے تقریب میں سابق صدر دیپالپور آرٹس کونسل نوازسکھیرا،سیدقاسم علی گیلانی،میاں محمداسلم ڈولہ،سرورجاوی،شیخ لطیف پراچہ،ماسٹرمحمدیٰسین ظفراور عطالرحمان لکھوی سمیت معروف علمی و ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرامجدوحیدڈولہ نے کہا کہ دیپالپور کی سرزمین دیگر خصوصیات کے علاوہ ادب اور فن کے حوالے سے بھی ممتاز مقام رکھتی ہے اس دھرتی نے استاد امیرعلی خان جیسے فنکار اورمنیب برھانی جیسے شاعر بھی پیدا کئے اگر آج بھی یہاں کے فنکاروں کو مواقع فراہم کئے جائیں اورمناسب تربیت کا اہتمام کیا جائے تو یہ فنکارپورے ملک میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ دیپالپور آرٹس کونسل ایسے لوگوں کی نہ صرف حوصلہ افزائی کرے گی بلکہ اس ٹیم کی کوششوں سے مقامی فنکار وں کو وہ مقام و مرتبہ حاصل ہوگا جو ان کا حق ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں