protest against wapda in depalpur and haveli lakha 447

دیپالپور اور حویلی لکھا میں عوام واپڈا کے خلاف احتجاج،کامیاب مزاکرات کے بعد مظاہرین منتشر

دیپال پورمدینہ فیڈر کے رہائشیوں کا بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف ایکسئین واپڈا کے آفس کے باہر پر امن احتجاج ایڈیشنل ایکسئین اربن سب ڈویژن میاں طارق بشیر کی جولائی کے پہلےہفتے لوڈشیڈنگ سٹی ون اور سٹی ٹو کے شیڈول کے مطابق کرنے کی یقین دھانی پر مظاہرین نے پر امن احتجاج موخر کردیا اور ایڈیشنل ایکسئین واپڈا کے حق میں نعرے لگائے میاں طارق بشیر نے کہا کہ مدینہ فیڈر میں ریکوری سست روی کا شکار تھی اس پر قابو پانے اور بجلی چوروں کے خلاف بلا تفریق آپریشن شروع کردیا گیا ہے اس حوالے سے کسی قسم کے اثرو رسوخ کو برداشت نہیں جائے گا.دوسری جانب حویلی لکھا کے باسیوں نے بھی واپڈا آفس ہیڈ سلیمانکی روڈ ٹائر جلا کر مسلسل تین گھنٹے کیلئے بلاک کئے رکھا اوکاڑہ ڈائری کے نمائندے کے مطابق حویلی لکھا کے نواحی گاؤں 3ایس پی اور گردونواح کےمتاثرہ لوگوں کے ڈنڈا بردار ہجوم نےواپڈا آفس حویلی لکھا کا گھراؤ کرتے ہوئےاپنے مطالبات منوانے کیلئے ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی.مظاہرین کاکہنا تھا کہ لیسکو واپڈا حویلی لکھا نے ہمارا فیڈر چینج کر دیا ہے جسکی وجہ سے ہمیں بجلی پوری نہیں مل رہی اور ہمارے بچے پانی پینے سے بھی تنگ ہیں اور گھروں میں جو بزرگ بیمار ہیں بجلی پوری نہ ہونے کی وجہ سے ہماری مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا جا رہا ہے بعدازاں مسلسل تین گھنٹے کے مزاکرات کے بعد مشتعل ہجوم کے نمائندوں اور واپڈا اور پولیس کے ساتھ معاملات طے پاگئے اور مظاہرین نے گھروں کی راہ لی.
protest against wapda in depalpur and haveli lakha

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں