دیپالپور،بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا،نوجوان موقع پر جاں بحق ،حادثہ اوکاڑہ روڈ پر پیش آیا،ڈرائیور گرفتار کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر گرڈ سٹیشن کے سامنے تیز رفتار بس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا جس کے باعث سرور نامی نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔مقامی عوام نے بس ڈرائیور خلیل احمد ولد محسن کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ ریسکیو 1122نے نعش کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا۔دوسرے واقعے میں دیپالپورکے نواحی علاقہ منڈی احمد آباد میں نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا متوفی وقاص احمد پر بچے کیساتھ بد فعلی کا الزام لگایا گیا تھا جس سے نوجوان نے دل برداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں.بتایا جاتا ہے کہ منڈی احمد میں آفتاب نامی طالب علم کیساتھ بدفعلی کرنے کا وقاص احمد پر الزام لگایا گیا تھا جس پر پولیس نے امیر علی کی مدعیت میں درخواست وصول کر کے وقاص کے والد محمد اشرف کو گرفتار کر لیا جس سے نوجوان وقاص نے دل برداشتہ ہو کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا لیں جسے طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتال لیجایا گیا مگر وہ راستے میں ہی زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ پولیس کی جانب سے ابتدائی کاروائی کرنے کے بعد نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دیپال پور بھیج دیا گیا ہے.
