depalpur okara road accident on eid day 591

دیپالپور اوکاڑہ روڈ نے یوم عید بھی لہولہان کردیا

عید خوشیوں کا تہوار ہے تاہم زندگی خوشی و غمی کا مجموعہ ہے اس میں حادثات معمول کا حصہ ہیں کس کو کس وقت کیا تکلیف ہونا ہے یہ اللہ ہی بہترجانتا ہے.آج عید کے روز بھی ایسا ہی ہوا جب اوکاڑہ روڑ پر گریڈ سٹیشین کے سامنے دو موٹر سائیکل تیز رفتاری کے باعث ٹکرا گئے جس میں زین علی ولد جاوید علی کوٹ نوید خاں،محمد ارشد ولد محمد یونس 28 ٹو ایل اور اک بچی شدید زخمی ہوگئے ان میں سے زین علی ولد جاوید کوتشویشناک حالت میں اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ریفر کردیا گیاجبکہ دیگر زخمیوں کا تحصیل ہیڈکوارٹردیپالپور میں علاج جاری ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں