depalpur okara road accident 2 injured 364

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر کاراورموٹرسائیکل کی ٹکرمیں ماں بیٹا شدید زخمی،لاہورمنتقل

دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر ایک اورحادثہ مہران سوزوکی سوارکی موٹرسائیکل کے ساتھ ٹکر موٹرسائیکل سوارعامر شہزاد اوراس کی والدہ حادثہ میں شدید زخمی والدہ رضیہ بی بی کی بائیں ٹانگ کٹ گئی جبکہ بیٹے کا پاؤں شدید زخمی،حادثہ 39D کے قریب اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار ماں بیٹا لاہور کےلیے جارہے تھے سامنے سے آنے والی مہران گاڑی نمبری LEA7007 تیز رفتاری سے آرہی تھی جو بے قابو ہو کر موٹرسائیکل میں ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں رضیہ بی بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی ۔زخمیوں کو 1122 ریسکیو کرکے THQہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں داخل کرا دیا گیا جہاں سے مریضوں کو لاہور جنرل ہسپتال میں ریفر کر دیا گیا ۔قاتل روڈ پر حادثات روزانہ کا معمول بن چکےہیں اگر اوکاڑہ روڈ کو ون وے نہ کیا گیا تو حادثات میں اضافہ ہوسکتا ہے اربابِ اقتدار اس کو ون وے روڈ جلد تعمیر کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ہوسکے اور قیمتی جانیں ضائع ہونے سے بچ سکیں.
بشکریہ عبدالعزیزمحمودی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں