انتہائی خطرناک دیپالپور اوکاڑہ روڈ نے آج مزید دو جانیں لے لی ہیں یہ حادثہ اسلام آباد فیڈ مل کے سامنے اس وقت پیش آیا جب LE/1652 نمبر کی گاڑی نے پہلے پک اپ کو ٹکر ماری پھر بے قابو ہوکر سڑک پر موجود ایک موٹرسائیکل مکینک کی دوکان میں جاگھسی 49 ٹو ایل کا رہائشی مکینک شاہد اقبال اور اس کے پاس موٹرسائیکل مرمت کرواے کیلئے آنیوالا شفقت بلاک اوکاڑہ کا رہائشی طارق علی موقع پرجاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی بھی ہوگیا جسے ہسپتال منتقل کردیا گیا.
