360

دیپالپور بارایسوسی ایشن انتخابات،چوہدری وحید نے میدان مارلیا

دیپالپور بارایسوسی ایشن کے انتخابات میں چوہدری وحید صدر منتخب ہوگئے انہوں نے 443ووٹ لئے جبکہ ان کے مخالف امیدوار قاضی ضرغام کو 365ووٹ مل سکے اسی طرح فرخ مقبول جوئیہ 446ووٹوں کیساتھ نائب صدارت کے عہدہ پر جیت گئے ان کے مدمقابل چوہدری تنویر اکبر کو 357ووٹ ملے جنرل سیکرٹری کیلئے طاہر معیشن چشتی اور راؤمحمد احمد کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا تاہم فتح نے طاہر معین چشتی کے قدم چومے جنہوں نے 312ووٹ لے کر اپنے دونوں مخالف امیدواروں کو ہرا دیا اسی طرح میڈم عائشہ صدف خلصانہ نے 482ووٹ لے کر اپنے مقابل خواجہ حامد کو ہرادیا جو 312ووٹ لے پائے۔یادرہے اس سے قبل یہ الیکشن 13جنوری کو منعقد ہوا تھا مگر ہنگامہ آرائی کی وجہ سے اس کو ملتوی کردیا گیا تھاجس کے بعد پنجاب بار کے ممبران نے الیکشن کی نگرانی کی

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.