دیپالپور بارایسوسی ایشن کے انتخابات،مکمل اور حتمی نتائج جانئے

رپورٹ:قاسم علی

دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے مکمل اور حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا ہے جن کے مطابق صدر کی سیٹ پر دو امیدواران چوہدری محمد اکرم ٹیپو اور سید کنول رحمان بخاری آمنے سامنے تھے ۔اس مقابلے میں چوہدری محمد اکرم ٹیپو 765ووٹ لے کر صدر بار کے حقدار قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل سید کنول رحمان بخاری 232ووٹ حاصل کر پائے ۔یوں چوہدری محمداکرم ٹیپو 433ووٹس کی واضح اکثریت سے جیتے۔

نائب صدر کیلئے چوہدری محمدطاہرعزیز،سردار محمدحنیف ڈوگر اور ریاض احمدطائر کے مابین مقابلہ تھا ۔اس میں چوہدری محمدطاہرعزیز 173 ووٹ لے کر تیسرے،ریاض احمدطائر288 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ سردار محمدحنیف ڈوگر 533ووٹ لے کر پہلے نمبر پر آئے اور کامیاب ٹھہرے۔

سیکرٹری بار کی سیٹ پر مقابلہ حسب توقع خاصاکانٹے دار رہا تاہم علی انعام الحق نے میدان مار لیا ۔علی انعام الحق 532ووٹ لے کر فاتح قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل پیرفیاض جہانگیربودلہ 464ووٹ حاصل کرسکے۔ علی انعام الحق کی فتح کو اپ سیٹ وکٹری قرار دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے شفیق احمدشیرازی انتخاب سے قبل ہی جوائنٹ سیکرٹری،مس سونیا انور بھٹی فنانس سیکرٹری اور چوہدری امانت علی ایڈیٹر کی سیٹ کیلئے بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

تمام نتائج کا اعلان چیئرمین الیکشن بورڈ چوہدری وحید احمد ایڈووکیٹ اور سیدالطاف شاہ بخاری ایڈووکیٹ نے کیا ۔جبکہ ممبران الیکشن بورڈ میں پیرطاہرمعین چشتی،میان ندیم احمد وٹو اور میاں فخرحیات بودلہ ایڈووکیٹ شامل تھے۔

الیکشن کے موقع پر پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ فتح کا اعلان ہوتے ہی جیتنے والوں کے ھامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

دیپالپور الیکشن کے حتمی نتائج

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button