دیپالپور بار ایسوسی ایشن انتخابات میں کون کس کے مد مقابل؟ 71

دیپالپور بار ایسوسی ایشن انتخابات میں کون کس کے مد مقابل؟

دیپالپور میں جنوری کا مہینہ انتخابات کے حوالے سے خاصا گرما گرم ہوتا ہے جس میں شعبہ صحافت اور شعبہ وکالت کیلئے نئے عہدیداران کا چناؤ ہوتا ہے ۔خاص طور پر دیپالپور بار ایسوسی ایشن کا انتخاب ایک بڑی سرگرمی اور رونق بن جاتا ہے ۔

امسال دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں جو امیدواران حصہ لے رہے ہیں ذیل میں اس کی تفصیل دی جا رہی ہے۔
صدرکے امیدوار کیلئے تین افراد آمنے سامنے ہیں
نمبر ایک: محمد مرتضیٰ مغل ایڈووکیٹ
نمبردو: میاں منظور احمد ریحان ایڈووکیٹ
نمبر تین: میاں مدثر شمشاد ایڈووکیٹ

نائب صدر کی سیٹ پر دو امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔
نمبر ایک : چوہدری شاہد حسن کمبوہ ایڈووکیٹ
نمبر دو : چوہدری آفتاب احمد طاہر ایڈووکیٹ

سیکرٹری بار کیلئے بھی ون آن ون مقابلہ ہو رہا ہے۔
نمبر ایک : ملک غلام قادر جھجھ ایڈووکیٹ
نمبر دو : میاں سجاد احمد وٹو ایڈووکیٹ

جوائنٹ سیکرٹری کیلئے تین امیدواران کے مابین مقابلہ ہو رہا ہے
نمبر ایک : بابر لطیف پراچہ ایڈووکیٹ
نمبر دو : ملک امانت علی کھوکھر
نمبر تین : چوہدری وحید حسن واہگرہ ایڈووکیٹ

فنانس سیکرٹری کیلئے دو خواتین ایڈووکیٹس آمنے سامنے ہیں
نمبر ایک : میڈم نائلہ رشید ڈوگر ایڈووکیٹ
نمبر دو : میڈم قیصرہ مختار جوئیہ ایڈووکیٹ

یاد رہے میان امتیاز شوکت وٹو ایڈووکیٹ بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اور عمر دراز کھوکھر ایڈووکیٹ بلامقابلہ آڈیٹرکیلئے منتخب ہو چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں