دیپالپور بار ایسوسی ایشن انتخابات کے حتمی نتائج جاری کر دئیے گئے
دیپالپور،بار الیکشن میں میاں منظور ریحان صدر،میاں سجاد وٹوسیکرٹری بار منتخب ہو گئے ،انشااللہ وکلاء بھائیوں کی فلاح کیلئے دن رات کوشش کروں گا،منظور ریحان تفصیلات کے مطابق دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں میاں منظور ریحان ایڈووکیٹ صدر منتخب ہوگئے جبکہ سیکرٹری بار کی سیٹ پر میاں سجاد وٹوایڈووکیٹ نے میدان مار لیا۔چوہدری شاہد حسن ایڈووکیٹ نائب صدر،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر ملک امانت علی کھوکھر ایڈووکیٹ جیت گئے اسی طرح میڈم قیصرہ مختار جوئیہ ایڈووکیٹ سخت مقابلے کے بعدفنانس سیکرٹری منتخب ہو گئیں۔
یاد رہے میاں امتیاز شوکت ایڈووکیٹ بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری اور عمر دراز کھوکھر ایڈووکیٹ بلامقابلہ آڈیٹرمنتخب ہو چکے ہیں۔چیئرمین الیکشن بورڈ عدنان سرور وٹو ایڈووکیٹ نے رزلٹ کا اعلان کیا۔ رزلٹ اناؤنس ہونے کے بعد منتخب عہدیداران کے حامیوں نے بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔