دیپالپور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کل منعقد ہوں گے.
دیپالپور بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں چند گھنٹے باقی ہیں کل بارہ جنوری بروز ہفتہ ہونے والے انتخابات کیلئےتمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ان انتخابات میں صدر،نائب صدر، سیکرٹری شپ اورفنانس سیکرٹری کیلئے پولنگ ہوگی جبکہ جوائنٹ سیکرٹری اور لائبریری سیکرٹری کا پہلے ہی بلا مقابلہ انتخاب ہوچکا ہے ۔الیکشن میں جو امیدواران آمنے سامنے ہیں ان پر نظرڈالی جائے توصدر کیلئے الطاف حسین شاہ اورمیاں رفیع سکھیرا کے مابین ون آن ون مقابلہ ہے اسی طرح سیکرٹری کیلئے بھی دوامیدواروں عدنان سرور وٹو اور چوہدری ارشد اقبال چنڈور کے درمیان میچ پڑے گا۔جبکہ نائب صدر کی سیٹ کیلئے تین امیدواروں چوہدری بابرسجاد،
رانامحمد نواز اور رانا ممتازکے بیچ میدان سجے گا ۔فنانس سیکرٹری کیلئے شیخ اعجاز اور ظفر محمود گجرایک دوسرے کے خلاف صف آراء ہیں ۔یادرہے کہ آفتاب طاہرجٹ بلامقابلہ جوائنٹ سیکرٹری اورمرزاعثمان بلامقابلہ لائبریری سیکرٹری منتخب ہوچکے ہیں ۔ چوہدری زاہد اقبال الیکشن کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔پولنگ صبح نو سے شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔