691

دیپالپور حویلی روڈ پر ایکسیڈنٹ میں ایک جاں بحق،ماں بیٹا زخمی

دیپالپور حویلی لکھا روڈ پر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر جس کے نتیجے میں ایک جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے ہیں.ذرائع سے معلوم ہوا ہے موضع دھرماوالا کے رہائشی عدنان اور عمران اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر OKL/4315پرجاتے ہوئے حویلی روڈ پرآبادی پسیل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئے جس سے عدنان مہر موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بھائی عمران اور ان کی والدہ شدید زخمی ہوگئے جن کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں