دیپالپور سپرلیگ،الوحید وارئیرز ڈی ایس ایل کی پہلی چیمپئین بن گئی
رپورٹ:قاسم علی
افضل منی سٹیڈیم میں ہزاروں شائقین کی موجودگی میں دیپالپور سپرلیگ کا فائنل میچ الوحیدوارئیرزاور کنگز الیون کے مابین کھیلا گیا جس میں کنگز الیون نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کلیم ملتانی کے سات چھکوں کی مدد سے بنائے گئے 54رنز کی بدولت 83رنز بنائے۔جواب میں زیبی بٹ،ناصر پٹھان اور ایاز خان نے حسب معمول شاندار بلے بازی کرتے ہوئے یہ سکور آخری اوور کی پہلی بال پر پورا کرلیا۔یوں اس طرح الوحید وارئیرزنے ڈی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کی پہلی چیمپئین کاٹائٹل اپنے نام کرلیا۔اس کے علاوہ تیسری پوزیشن کا میچ دیپالپور سپرسکسر اور طاہریونائٹڈ کے درمیان ہوا جس میں دیپالپور سپرسکسرز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چھ اوورز میں 103رنز بنائے جس میں داؤد پٹھان اور ڈاکٹرعمیر کی کارکردگی نمایاں تھی۔اس کے بعد طاہریونائٹڈ کی ٹیم کا کوئی کھلاڑی سپرسکسرز کے باؤلرز کا مقابلہ نہ کرپایا اور مقررہ چھ اوورز تک طاہریونائٹڈ 52رنز تک محدود ہوکر تیسری پوزیشن سے بھی ہاتھ دھوبیٹھی۔
فائنل کے اختتام پر پہلی دوسری اور تیسر ی پوزیشن کی حامل ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے گئے الوحید وارئیرز کو پانچ لاکھ اور ٹرافی،دیپالپور کنگز کو تین لاکھ اور ٹرافی جبکہ سپرسکسرز کی ٹیم کو ایک لاکھ روپے نقد انعام دیا گیا۔اس موقع پرڈی ایس ایل کے فاؤنڈر راؤمحمداجمل خان،سابق وائس چیئرمین ضلع اوکاڑہ راؤسعد اجمل خان، ایم پی اے چوہدری افتخار حسین چھچھر،ایم پی اے نورالامین ناصر،سابق چیئرمین پی سی بی ایم پی اے نجم سیٹھی کی بیوی سیدہ جگنو محسن،معروف سکالر ڈاکٹرامجدوحیدڈولہ اورسابق صدر بار میاں شریف ظفرجوئیہ سمیت ضلع بھر کی سیاسی،سماجی شخصیات سمیت ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک تھی۔