DSL semi finals 482

دیپالپور سپرلیگ،کنگز الیون اور الوحید وارئیرز کے درمیان آخری معرکہ آج ہوگا


رپورٹ:قاسم علی
ڈی ایس ایل کے دونوں سیمی فائنل مقابلے مکمل ہوگئے ہیں جن میں الوحید وارئیرز طاہریونائٹڈ کو اور کنگز الیون سپرسکسرز کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئی۔پہلا میچ الوحید وارئیرز اورطاہریونائٹڈ کے درمیان کھیلا گیا جس میں الوحید وارئیرز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے چھ اوورز میں 82رنز سکور کئے جس میں زیبی بٹ اور ایازلیفٹی کی جارحانہ بلے بازی نے اہم کردار ادا کیا خاص طور پر ایاز لیفٹی کی جانب سے عمرگجر کو ایک ہی اوور میں مارے گئے 26رنز الوحید وارئیرز کو میچ جتواگئے۔جواب میں طاہریونائٹڈ کی ٹیم کی جانب سے اگرچہ چھوٹا وکی اور احسن چٹا نے مزاحمت کی تاہم طاہر یونائٹڈ یہ میچ 18رنز سے ہارگئی۔
دوسرا سیمی فائنل کنگز الیون اور سپرسکسر زکے درمیان تھا اس میچ میں کنگز الیون نے پہلے بازی کرتے ہوئے کلیم ملتانی کے خوبصورت 38رنز کی بدولت 70رنز بنائے جواب میں سپرسکسرزکے اوپنر اکبر بھولی کو شاہجہان نے ابتدا میں ہی آؤٹ کردیا جس کے بعد خرم چکوال بھی تین چھکوں کے بعد اسامہ علی کا شکار ہوگئے تو ٹیم مشکلات کا شکار ہوگئی اس کے بعد اگرچہ داؤدپٹھان نے سپرسکسر کی ڈوبتی کشتی کو کنارے لگانے کی کوشش کی مگر ناکام رہے اور ڈی ایس ایل میں بڑے بڑے مجموعے بنانے والی سپرسکسرزکی ٹیم 70رنز بھی عبور نہ کرپائی اور 5رنز سے یہ میچ ہارگئی۔
الوحید وارئیرز اور کنگز الیون کے مابین ڈی ایس ایل کا آخری اور فائنل میں آج افضل منی سٹیڈیم میں کھیلا جائے اب دیکھتے ہیں کہ اس ایونٹ کو جیت کر پانچ لاکھ نقد اور ٹرافی کی حقدار کون سی ٹیم بنتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں