دیپالپور شہر اور گردونواح میں غیر معیاری پاپڑ سلانٹی کی فروخت دھڑلے سے جاری،سلانٹیوں اور پاپڑوں سے مردہ چھپکلیاں نکلنے لگیں پنجاب فوڈ اتھارٹی بھنگ پی کر سو گئی تفصیلات کے مطابق دیپالپور شہر اور گردونواح میں غیر معیاری پاپڑ سلانٹی کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے۔ بدبودار پاپڑوں سلانٹیوں سے مری ہوئی چھپکلیاں نکلنے لگیں۔ بیماربچوں کے والدین سراپا احتجاج مگر کوئی نوٹس لینے والانہیں۔دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر واقع منی سلانٹی پاپڑ فیکٹری بچوں میں موت بانٹنے لگی شہر اور گردونواح اڈہ سکھ پور چک پکھیاں والی آبادی میں دوکاندار سے بچوں نے سلانٹی پاپڑ خریدے جس سے مری ہوئی چھپکلیاں نکلیں جو کھانے سے بچوں کو الٹیاں آنے لگ گئیں جن کو فوری ٹریٹمنٹ دی گئی۔ جب سلانٹی پاپڑ کے اونر ابرار شہزاد سے اس بابت موقف لیا گیا تو وہ آپے سے باہر ہو گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی لمبی تان کر سو گئی۔ بچوں کے والدین نے فیکٹری اونر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
