الیکشن کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور اس سلسلے میں الیکشن کیمپس قائم کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں آج امیدوار قومی اسمبلی حلقہ 143 راو محمد اجمل خاں اور امیدوار پنجاب اسمبلی حلقہ 187ملک علی عباس کھوکھر کے الیکشن کیمپ آفس کا باضابطہ افتتاح ہوا جو دیپالپور پوسٹ آفس کے قریب بنایا گیا ہے.جس میں سید ناصر محمد گیلانی ،امیدوار قومی اسمبلی راو محمد اجمل خاں،میاں ثناء اللہ ڈولہ ، چوہدری امانت اللہ بھٹی سعید احمد خدری اورشیخ عبدالروف شہزاد و دیگر عہداران و کارکنان پاکستان مسلم لیگ نوازنے شرکت کی.آفس کا افتتاح سید ناصرشا گیلانی اور راؤمحمداجمل کان نے کیا اور سید ناصر محمود گیلانی صاحب نے پاکستان مسلم لیگ نواز اور امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی کی کامیابی کی دعابھی کی.
