دیپالپور قصور روڈ فرید کوٹ کے قریب خوفناک حادثہ،دو سگے بھائی جاں بحق 296

دیپالپور قصور روڈ فرید کوٹ کے قریب خوفناک حادثہ،دو سگے بھائی جاں بحق

دیپالپور قصور روڈ فرید کوٹ کے قریب خوفناک حادثہ،دو سگے بھائی جاں بحق، تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی موٹرسائیکل سواروں کو کچل گئی ،فضا سوگوار تفصیلات کے مطابق دیپالپور قصور روڈ پر فرید کوٹ کے قریب ٹریکٹرٹرالی نے موٹرسائیکل سوار دو سگے بھائیوں کو بری طرح کچل ڈالا جس کے باعث25 سالہ علی حسنین اور23 سالہ علی حسن موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔ دونوں بھائی دیپالپور سے اپنے قریبی گاؤں آبادی سبحان شاہ جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے ۔واقعہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ دونوں نوجوان بچوں کی جاں بحق ہونے کی اطلاع ملتے ہی والدین پر غشی کے دورے پڑنے لگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں