depalpur qalandars sufi night 490

دیپالپور قلندرز کے آنر ملک شہزاد نوناری کی جانب سے صوفی نائٹ کا اہتمام کیا گیا

دیپالپور،دیپالپور قلندرز کے آنر ملک شہزاد نوناری کی جانب سے مقامی ریسٹورنٹ میں صوفی نائٹ کا اہتما م کیا گیا جس میں ملک کے معروف گلوکار راحت رمیض نوناری نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورانتہائی خوبصورت انداز میں کلام پیش کیا جسے حاضرین نے بہت سراہا اس موقع پر دیپالپور قلندر کی آفیشل شرٹ کی رونمائی بھی کی گئی تقریب سے سی ای او دیپالپور پریمیئرلیگ میاں بلال عمر بودلہ،چیئرمین میونسپل کمیٹی میاں فخرمسعود بودلہ، معروف کیمپیئر امتیاز احمد کوکب،ملک شاہ بہرام مون،طارق نواز خان نے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی ایل انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا جس نے دیپالپور کے عوام کو سپورٹس کے فروغ اور تفریحی کیلئے بہترین میلہ منعقد کیا ۔تقریب میں کھیلوں سے وابستہ معروف شخصیات نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں