دیپالپور،مدارس میں دینی و دنیاوی تعلیم کا حسین امتزاج قابل تحسین ہے ملک علی عباس کھوکھر۔فرقہ پرستی سے الگ رہ کر دین اسلام کی اشاعت اور تعلیمات اسلام کی خدمت کرنا ،محنتی، دیانتدار،کرپشن سے پاک اور دینی ودنیاوی تعلیم سے مزین اور آراستہ نوجوان تیار کرنا جامعہ کے منشور میں شامل ہے خطیب ومہتمم جامعہ ھذاصاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی۔قیام پاکستان سے آج تک ملکی استحکام کیلئے علماء کرام نے قربانیاں دیں مدارس سے ہمیشہ امن،خیر،اتفاق واتحاد،اخوت ومحبت اور ھم آہنگی کی فضائیں بلند ہوتی ہیں مدارس عربیہ میں قرآن وسنت کی تعلیم دی جاتی ہے انہی مدارس کی بدولت آج ہم میں دین موجود ہے ان خیالات کا اظہارمرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ کی ریاض الجنہ سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ایم پی اے ملک علی عباس کھوکھر ،میاں محمد اسلم ڈولہ،سماجی و مذہبی شخصیت الحاج حافظ محمد شعبان صدیقی،نوجوان مذہبی سکالر صاحبزادہ مولانا محمد حسان صدیقی اور جامعہ کے ناظم صاحبزادہ حافظ محمد سلمان صدیقی نے کیا اور کہا کہ اتحاد واتفاق کی ہی بدولت پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ھوگادہشت گردی کا اسلام ،مدارس اور مسلمانوں سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں عالم اسلام کی مجموعی صورتحال انتہائی قابل تشویش ہے تقریب میں سکول میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ٹرافی،میڈلز اور اسناد دی گئیں۔ جامعہ کی دینی و دنیاوی تعلیم کی کاوش کواہل علاقہ کی طرف سے سراہا گیا اور کہا گیا کہ آج کے دور میں ایسے مدارس کا ہونا لازمی ہے جو وطن عزیز کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ایسے باصلاحیت افراد کی اشد ضرورت ہے ۔
