رپورٹ:اوکاڑہ ڈائری
دیپالپور سپرلیگ ایڈیشن ٹو کا فائنل دیپالپور لائینز نے جیت لیا۔ دیپالپور لائینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 105رنز بنائے جواب میں جوئیہ سپر سکسرز 50رنز تک ہی پہنچ پائی۔دیپالپور لائینز کو چیمپئین بنوانے ٹیپ بال کے نامور بلے بازوں تیمور مرزا،چھوٹا وکی اور فہد میاں چنوں نے مرکزی کردار ادا کیا ۔فہد میاں چنوں اس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بلے باز رہے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 45چھکے لگائے جن میں سے 10چھکے صرف فائنل میچ کے ہیں۔
فائنل جیتنے پر دیپالپور لائینز کو ساڑھے چھ لاکھ روپے اور رنر اپ ٹیم جوئیہ سپرسکسرز کو تین لاکھ پچاس ہزار روپے نقدانعام دیا گیا ۔ دیپالپور لائنز کے ٹیم اونر چوہدری عمیر ذوالفقاراور کپتان فہد میاں چنوںنے ٹرافی وصول کی ۔
ڈی ایس ایل کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو بھی سپیشل انعامات سے نوازا گیا جبکہ مختلف اوقات میں شائقین کیلئے بھی انعامات کا سلسلہ جاری رہا ۔
ڈی ایس ایل کے دوران شائقین کی بڑی تعداد افضل منی سٹیڈیم میں پہنچتی رہی خاص طور پر پہلے اور آخری روزکراؤڈ کی تعداد بہت زیادہ تھی۔عوام نے تمام میچز کو انجوائے کیا اور اس ایونٹ کے انعقاد پر راؤسعد اجمل خان کو مبارکباد پیش کی۔