369

دیپالپور میں انسانیت کا قتل

دیپالپور کے نواحی علاقے تینتالیس فور ایل میں غریب محنت کش کو بااثر افراد نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور غیرانسانی سلوک کرتے ہوئے اس کو کتے کا جوٹھا دودھ پینے پر بھی مجبور کرتے رہے۔غریب غلام رسول کا قصور یہ تھا کہ اس نے ان ملزمان کے مظالم کے خلاف ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست دے رکھی تھی۔

جس کاملزمان،محمدخان اور بشیر وغیرہ کو سخت رنج تھا۔اور انہوں نے موقع ملتے ہی غلام رسول کو پکڑا اور اپنی ڈھاری پر لے گئے جہاں پہلے اسے شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے گلے میں پٹہ ڈال کر گھسیٹتے رہے اور پھر اس کو کتے کا جوٹھا دودھ پینے پر مجبور کرتے رہے۔

اس اندوہناک واقعے کی وڈیو منظرعام پر آنے کے بعد ڈی پی او اوکاڑہ کے نوٹس پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔عوام نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں سخت ترین سزائیں دی جائیں۔

یہ بھی پڑھئے

پرانی دشمنی کا شاخسانہ،دیپالپور کچہری میں باپ بیٹا قتل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں