ATM SCAME FRAUD IN DEPALPUR 1,313

دیپالپور میں اے ٹی ایم مشین نے خود ہی ڈکیتی شروع کردی،صارفین لاکھوں سے محروم ہوگئے

ا ے ٹی مشین سے پیسے نکلوانے والوں کی ڈاکوؤں کے ہاتھوں لٹنے کی خبریں تو آپ نے اکثر سنی ہی ہوں گی لیکن اگر اے ٹی ایم خود ہی لوٹنا شروع کردے تو اس کا بھلا کیا علاج ہوسکتا ہے۔جی ہاں بالکل دیپالپور میں ایسا ہی ہوا ہے متعدد صارفین نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اتوار کے روز حبیب بنک لمیٹڈ کی مشین نے ان کیساتھ ہاتھ کیا ہے۔صارفین کا کہنا تھا کہ انہوں نے اتوار کو حبیب بنک کی اے ٹی ایم استعمال کرتے ہوئے رقم نکلوائی مگر جب ہم بعد میں دوبارہ رقم نکلوانے کیلئے گئے تو کارڈ میں موجود باقی بیلنس زیرو آرہاتھا یعنی باقی رقم چوری ہوچکی تھی جس پر ہم نے بنک شکائت کی ہےاگرچہ بنک انتظامیہ نے رقم کی واپسی کا وعدہ کیا ہے مگرصارفین کا کہنا ہے کہ حبیب بنک انتظامیہ کو چاہئے کہ اے ٹی ایم مشینوں کے سکیمنگ فراڈ پر قابو پائے ورنہ لوگ اے ٹی ایم استعمال کرنا چھوڑ دیں گے.یہاں پر ہم اوکاڑہ ڈائری کے قارئین کی معلومات میں اضافہ کیلئے بتاتے چلیں کہ سکیمنگ عام طور پر بیرون ممالک میں ہوتی رہتی ہے جس کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ ہیکرز اے ٹی ایم کارڈمیں سکینرنصب کرکے مقناطیسی پٹی کا ڈیٹا چوری کرلیتے ہیں اور پھر یہ معلومات باآسانی کسی بھی دوسرے کارڈ پر منتقل کرکے رقم نکلوا لی جاتی ہے۔ یادرہے کہ حبیب بنک لمیٹد کی جانب سے اے ٹی ایم فراڈ کے واقعات چھ ماہ قبل بھی پیش آئے تھے جب 296صارفین ایک کروڑ دو لاکھ روپے سے محروم ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں