دیپال پور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ ذیشان اصغر نے ضلع بھر میں ایس ایچ او کے تبادلے کر دیےہیں نئے احکامات کے مطابق آفتاب احمد صاحب ایس ایچ او تھانہ بصیرپور،ملک طارق جاوید اعوان تھانہ صدر دیپال پور،اعجاز احمد ڈوگر تھانہ سٹی دیپال پور،راؤ دلشاد ایس ایچ او تھانہ چورستہ میاں خاں ،اللہ دتہ بھٹی ایس ایچ او تھانہ منڈی احمد آباد،قلب سجاد ایس ایچ او تھانہ حجرہ شاہ مقیم،ریاض الدین گجرایس ایچ او تھانہ گوگیرہ اوررفعت حمید کوایس ایچ او تھانہ شاہبورتعینات کر دیا گیا ہے.
یا درہے ان میں سے اکثر افسران پہلے انہی پولیس سٹیشنوں میں فرائض سرانجام دے چکے ہیں اور ان کے ادوار میں امن و امان کی صورتحال خاصی بہتر تھی مگر الیکشن کے دنوں میں ان کے تبادلے کردئیے گئے جس کے بعد پوری تحصیل میں جرائم کی شرح بہت بڑھ گئی اور آئے روز وارداتیں معمول بن گئیں لیکن اب دوبارہ سے انہی افسران کی تقرری سے عوام پر امید ہے کہ دیپالپور میں پھر سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ ہوجائے گا اور امن و امان کی صورتحال پھر سے اچھی ہوجائے گی.
