دیپالپور میں شعور نیوز کے بیوروآفس کا افتتاح کردیا گیا افتتاحی تقریب میں چیئرمین شعور نیوزکامران خان ،شہزاد روشن گیلانی،سیدعلی بہادرگیلانی،چوہدری محمد اشفاق،چوہدری محمد حسین ایاز،چوہدری مظہرعباس،قاسم علی،عبدالرؤف طاہر،ملک محمد عمران جھجھ ،جگنو شاہ،سیدعون عباس شاہ،عادل ادریس،اورنگزیب وٹو،میاں احمدوقاص وٹو ،علی نقاش اورملک فیصل اور شعور نیوز کی مکمل ٹیم نے شرکت کی ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعور نیوز کامران خان نے کہا کہ شعور نیوز کا مقصد عوام کو صرف باخبر رکھنا ہی نہیں بلکہ عوام میں شعور کو بیدار کرنا بھی ہے چیف ایڈیٹر شعور نیوزشہزادروشن گیلانی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں بہتری کیلئے ایک صحافی کا فرض ہے کہ وہ سوال ضرور اٹھائے جہاں کہیں بھی اسے خرابی نظر آئے وہ متعلقہ اداروں اور شخصیات سے اس بارے سوال ضرور پوچھے اگر صحافی معاشرتی خرابیوں پر خاموش رہے گا تو کرپٹ عناصر کی حوصلہ افزائی ہوگی چوہدری محمد اشفاق کا کہنا تھا کہ اچھا سحافی وہ ہے جو وامی مسائل کو اجاگر کرے اور ہم وہ فریضہ اداکرتے رہیں گے شعور نیوز کا دفتر اس سلسلے میں عوام کی مزید مدد کرے گا مرکزی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس قاسم علی نے کہا کہ شعور نیوز دیپالپور کی صحافت میں ایک گرانقدر اضافہ ہے جس کی پروفیشنل ٹیم سے توقع ہے کہ وہ یہاں کے مسائل کو حکام بالا تک پہنچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی ۔مظہرعباس چوہدری نے کہا کہ شعور نیوز کی ٹیم نے مختصرعرصے میں ایک نام کمایا ہے امید ہے دیپالپور کا بیوروآفس بھی عوام کوباخبر رکھنے میں اہم کردار اداکرے گا۔تقریب کے آخر میں پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹس کی کتاب کالم پوائنٹ شعور نیوز ٹیم کو تحفے میں دی گئی۔
