qari khalil ahmed passed away 681

دیپالپور میں علم و تدریس کا روشن باب بند،معروف ترین عالم دین انتقال کرگئے

بلاشبہ ہرجان کو موت کا ذائقہ چکھنا ہے مگر بعض اموات ایسی ہوتی ہیں جن کی کمی صدیوں پوری نہیں ہوتی ایسی ہی ایک موت آج دیپالپور میں ہوئی ہے جب دیپالپور میں کئی عشروں سے علم و دانش کا چراغ روشن رکھنے والی شخصیت استاذالعلماء قاری خلیل احمد صاحب کا انتقال ہوگیا ۔قاری خلیل احمد صاحب جامعہ فاروقیہ بستی نورمحمد میں مدرس تھے اور ہزاروں طلباء طالبات نے ان سے کسب فیض پایا اور آج ان کے شاگرد دنیا میں ان کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ان کی ساری عمر درس و تدریس میں گزری کچھ عرصہ سے علیل تھے ۔ان کی عمر تقریباََ پینسٹھ برس تھی.ان کی نماز جنازہ کل بروزجمعرات دس بجے بلدیہ گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں