دیپالپور میں معروف کاروباری مارکیٹ عنائت سنٹرکا افتتاح کردیاگیا،افتتاح چوہدری آصف اقبال کی نانی اماں نے کیا ،ڈاکٹرامجدوحیداور تاجررہنماؤں کی بھی شرکت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور میں معروف کاروباری مارکیٹ عنائت پلازہ کا افتتاح کردیا گیا افتتاح چوہدری آصف اقبال،چوہدری کاشف کی نانی اماں نے کیا اس موقع پر امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 186ڈاکٹرامجدوحید ڈولہ،سردار شہریارموکل،محمدعامر بھٹی اورانجمن تاجران کے نمائندوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے وہئے چوہدری آصف اقبال نے کہا کہ دیپالپور کے قلب میں بنایا جانے والاعنائت سنٹر شہر میں ایک انتہائی خوبصورت اضافہ ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ ان پر رب کی تمام عنایات ان کے والدین کی دعاؤں کا صدقہ ہیں اسی لئے وہ اپنی والدہ کے ہاتھوں اس پلازہ کا فتتاح کروانا چاہتے تھے مگر زندگی نے وفا نہ کی اور وہ ایک ماہ قبل جہان فانی سے کوچ کرگئیں ۔اس لئے میں نے اپنی نانی اماں کے ہاتھوں اس کا افتتاح کروایا ہے ۔
