دیپالپور کے مختلف علاقوں میں پیش آنیوالے افسوسناک واقعات نے نئے سال کا آغاز انتہائی دردناک بنا دیا پہلے چورستہ میاں خان کے رہائشی مزمل نامی ٹیچر اپنے بیٹوں فیصل اور علی حسن کیساتھ بائی پاس اوکاڑہ کے قریب ایک نامعلوم ٹرک کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئے اس کے بعد اللہ پور سے ایک نامعلوم نعش برآمد ہوگئی جو بوری میں بند تھی بدقسمت شخص کو انتہائی تشدد کے بعد قتل کرکے یہاں پھینک دیا گیا تھا اور اسی ۔شام کندووال میں ایک موٹرسائیکل گدھا گاری سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں ابوبکر اور اعجاز احمد نامی نوجوان جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد علی حمزہ،نثار احمد اور مختیار احمد زخمی بھی ہوگئے جنہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور منتقل کردیا گیا۔
