دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری ،نوٹیفکیشن جاری 119

دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری ،نوٹیفکیشن جاری

دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کے قیام کی منظوری ،نوٹیفکیشن جاری ،پاسپورٹ آفس کے قیام میں راؤمحمداجمل خان نے کلیدی کردارادا کیا،عوام تفصیلات کے مطابق دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کے قیام کا دیرینہ مطالبہ پورا کردیا گیا اور جلد ہی اس کو عملی جامہ پہنایا جائے گا ۔حکومت نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔عوام نے اس پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈ سکیورٹی ایم این اے حاجی راؤ محمد اجمل خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔لوگوں کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ آفس کے دیپالپور میں قیام سے ہمیں اوکاڑہ نہیں جانا پڑے گا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے راؤ محمداجمل خان نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مشکلات کا حل ہی پاکستا ن مسلم لیگ ن کی ترجیح ہے انشااللہ پاکستان جلد مشکلات کے بھنور سے نکل آئے گا ۔

یاد رہے اس سے قبل دیپالپور،حویلی لکھا، بصیر پور ،منڈی احمد آباد جیسے علاقوں سے لوگ پاسپورٹ بنوانے کیلئے اوکاڑہ جاتے رہے ہیں جس سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا اس لئے اس اقدام کو عوام میں بے حد پزیرائی ملی ہے ۔اوکاڑہ ڈائری بھی تسلسل سے دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کی ضرورت کو اجاگر کرتا رہا ہے

دیپالپور میں پاسپورٹ آفس کے قیام سے متعلق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں