محکمہ پولیس اوکاڑہ میں پہلی بار کسی خاتون کو ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے یہ تعیناتی تحصیل دیپالپور کے علاقے چورستہ میاں خان میں ہوئی ہے جہاں منزہ محمدعلی بطور ایس ایچ او خدمات سرانجام دیں گی۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا کہ ملکی تعمیرو ترقی کے میں خواتین کے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا معاشر ے کے اندر خواتین میں احسا س تحفظ اور مسائل کے حل کےلیے مناسب پلیٹ فورس کی اشد ضرورت ہے جس کے پیش نظر ضلع اوکاڑہ میں پہلی بار کسی تھانہ میں خاتون پولیس افسر کو ایس ایچ او کے عہدہ پر تعینات کیا گیا تاکہ خواتین اپنے مسائل کھل کر بیان کر سکیں اور خواتین پولیس افسران کی صلاحیتوں سے بھر پور فائد ہ اٹھا جا سکے جس طر ح مختلف شعبہ ہائے زندگی میں خواتین نے اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اُ سی طرح محکمہ پولیس میں بھی پولیس افسران کامیابی سے اپنے فرائض کی ادائیگی کے ذریعےمحکمہ کی عزت و قار میں اضافہ کا باعث ہیں۔خواتین پولیس افسران کی تھانہ میں تعیناتی سے تھانہ کلچر میں واضح تبدیلی رونما ہو گی ۔
