دیپالپور میں پی ٹی سی ایل کی براڈبینڈ سروس انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار ہے جس کی وجہ سے صارفین سراپا احتجاج ہیں۔صارفین کا کہنا ہے کہ ایس ڈی او پی ٹی سی ایل محمد آصف اقبال گزشتہ دوسال سے دیپالپور میں تعینات ہیں اور ان کے دور میں پی ٹی سی ایل بہتری کی بجائے تنزلی کی جانب گامزن ہوا ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں جدید ترین کیبل ڈالی جارہی ہے اور ایم سیگ ایکسچینج لگائی جارہی ہیں تاکہ عوام کو تیز ترین انٹرنیٹ ملے مگر دیپالپور میں اب بھی پرانی اور خستہ تاروں پر کام چلایا جارہاہے اور ایس ڈی او نے اس بارے کوئی کوشش نہیں کی خاص طور پر سٹی دیپالپور میں کم از کم تین ایم سیگ ایکسچینجز کی اشدضرورت ہے کیوں کہ اس ایریا میں موجودکاروباری حلقوں اور تعلیمی اداروں میں انٹرنیٹ کی تیز سروس کی انتہائی ضرورت ہوتی ہے مگرایس ڈی او نے نہ تو کبھی عوام سے رابطہ رکھا ہے اور نہ ہی کبھی فیلڈ میں جاکر سروے کیا ہے جس کے باعث انہیں اندازہ ہی نہیں کہ اس سروس کو بہتر کرنے کیلئے کیا اقدامات کئے جاسکتے ہیں۔عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام سے رابطہ کرنا تو دور کی بات موصوف اکثر اپنے دفتر سے ہی غیر حاضرہوتے ہیں اور اگردفتر آبھی جائیں توبہت مختصر وقت کیلئے آتے ہیں جس دوران وہ عوام سے ملنا بھی گوارا نہیں کرتے۔
