618

دیپالپور میں ڈاکوؤں نےزمیندار سےگن پوائنٹ پر نو لاکھ ستر ہزار چھین لئے

دیپالپور شہر کے وسط میں تھانہ سٹی سے چند قدم کے فاصلے پر دن دہاڑے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے زمیندار باپ بیٹے محمد احمد اور خرم شہزاد سے بنک سے رقم نکلواء کر گھر جاتے ہوئے اسلحہ کے زور پر نو لاکھ ستر ہزار روپے نقدی چھین لی اور مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور علاقہ میں شدید خوف ہراس پھیل گیا ملزمان ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے فائرنگ کی زد میں آکر باپ محمد احمد اور بیٹا خرم شہزاد شدید زخمی ہو گئے جنہیں فو ری طور پر ابتدائی طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا شہر میں برھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث افرار کو ٹریس کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ ہے جس کے نتیجے میں باپ بیٹے پر قاتلانہ حملہ کیا گیا اور اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کو شش کی جا رہی ہے تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے جلد حقیقت عیاں ہو جائے گی ڈی پی او حسن اسد علوی نے واردات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی دیپالپور سرکل نوشیر وان چانڈیو کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور محمد اعجاز ڈوگر کی سربراہی میں سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کاحکم جاری کیاہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں