DPL 2018 season 3 starting from 7 april 474

دیپالپور پریمئیر لیگ کا تیسرا سیزن 21 اپریل کو شروع ہوگا

دیپالپور پریمیئر لیگ کی صورت میں کرکٹ کے سب سے بڑے مقامی میلے کا آغاز 21 اپریل سے ہو رہا ہے یہ اس سلسلے کا تیسرا ٹورنامنٹ ہوگا اس سے قبل ج2016ء اور 2017ہء میں دیپالپور پریمیئر لیگ کے ایونٹس منعقد ہو چکے ہیں ٹورنامنٹ کا فائنل 14 اپریل کو ہو گا آج بلدیہ ہال دیپالپور میں ٹیموں کی فرنچائز نیلام کرنے کی تقریب ہوئی جس میں عمر نائیٹ رائیڈر شیخ زاہد .ملک ظفر اقبال . چوھدری امجد کمبوہ .رانا علی رضا خان نے حاصل کی جبکہ دیپالپور ایگل راو اسد سہیل .اسامہ یٰسین ڈولہ ،مہروز خان اور راؤ اشفاق جیتنے میں کامیاب رہے .اسی طرح دیپالپور ڈئیرڈیول باؤصدام حسین جٹ اور پرنس وسیم خان کاکڑ کے نام ہوئی اور مدثر سُپر کنگ مدثر انٹرپرائزز ، بودلہ گلیڈی ایئٹر پیر علی حسن بودلہ . پیر طلحہ جہانگیر بودلہ ، دیپالپور سٹار شیخ احمر پنجاب کالج ، شیخ علی طارق گجر رواج مارکی ، منڈی احمد آباد یونائٹیڈ چوھدری اظہر اور دیپالپور قلندر کے مالک ملک شہزاد احمد نوناری بنے.ٹورنامنٹ کے آرگنائز میاں بلال عمر بودلہ نے بتایا کہ ڈی پی ایل کو عوام نے بے پناہ پزیرائی دی ہے جس کو دیکھتے ہوئے ہم اس بار کوشش کریں گے کہ پہلے سے بھی بہتر ماحول عوام کو فراہم کیا جائے اور شائقین کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں