دیپالپور(اوکاڑہ ڈائری سپورٹس ڈیسک)ڈی پی ایل،پول بی کے میچز کا آغاز ہوگیا ہے آج پہلا میچ دیپالپور ایگلز اور منڈی احمدآباد یونائٹڈ کے مابین ہوا جس میں منڈی احمدآباد نے پہلے کھیلتے ہوئے 58رنز بنائے جس کے جواب میں دپیالپور ایگلز نے بیٹنگ شروع کی تو احمدآبادیونائٹڈ کے باؤلرز نے ابتدا میں اگرچہ نپی تلی باؤلنگ اور فیلڈنگ سے سکور روکے رکھے تاہم تیسرے اوور کے بعداکبربھولی اورپھرسندھ سے تعلق رکھنے والے عزیز کاندرو کے چھکوں نے پانچویں اوور میں ہی دیپالپور ایگلز کو فتح سے ہمکنار کردیا.
